فضل الرحمان کو نہیں دینا، بلاول مانگے تو استعفیٰ ہاتھ میں دوں گا، شیخ رشید

2
0 0
Read Time:1 Minute, 0 Second


کراچی(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے میں فضل الرحمان کو استعفیٰ نہیں دوں گا، بلاول مجھ سے استعفیٰ مانگے میں ان کے ہاتھ میں استعفیٰ دوں گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا مریم نواز آنکھ دکھا کر باپ کو بچانا چاہتی ہیں اور شہبازشریف جی حضوری کرکے بیٹے کو بچانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا لاڑکانہ کی صورتحال بہت خراب ہے، وہاں بہت گند ہے، مراد علی شاہ کو درخواست کرتاہوں، ان کو لاڑکانہ میں گرین بلیٹ بنا کر دیتا ہوں، لاڑکانہ میں ریلوے ٹریک سےاسکول بھی ہٹادیے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا 10 اگست سے سندھ ایکسپریس ملتان جائےگی، آئل کی قیمت بڑھ گئی ہے، 10 اگست سے فریٹ ٹرینوں کے ریٹ میں اضافہ کررہے ہیں، مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ریلوےخسارے میں چار سے پانچ ارب روپے کی کمی کی ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ریلوے میں کم حادثات ہوئے، ایم ایل ون بنے گی تو ریلوے حادثات سےمحفوظ ہوجائی گی۔

انھوں نے کہااسی سال ایم ایل ون پر کام شروع ہوجائے گا، کوشش کررہاہوں کہیں سے پیسے ملیں ،ریلوے سے جو پیسا کما رہےہیں وہی لگا رہےہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *