فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک تو سیع

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 29جولاہی تک توسیع کردی ہے۔

احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

پی پی رہنماؤں کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

سماعت کے دوران نیب کی جانب سے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور پی پی رہنما کے ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع دے دی۔

Comments are closed.