فرانس سے سفارتی تعلقات،کابینہ منگل کو پالیسی پرغورکریگی

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی کابینہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں 15نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جس میں فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی فیصلہ پر غور کرنا بھی شامل ہے۔

فرانس سمیت توہین رسالت کرنے والے ہر ملک کے خلاف موجودہ حکومت نے سخت موقف اپنایاہے اور منگل کے اجلاس میں بھی سفارتی تعلقات کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور ہوگا۔ فرانس کے سفیر کو واپس بھجوانے کا نکتہ مرحوم مولانا خادم رضوی کے ساتھ معاہدے میں بھی شامل تھا۔

آئندہ ہفتے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس اس حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اگر پاکستان نے سفیر نکالنے یا فرانس کو آزادی اظہار رائے کے نام پر توہین مذہب کے حوالے سے سخت پیغام بھی دیا تو یہ بڑی پیش رفت ہوگی۔

آئندہ اجلاس میں 6 بجلی سپلائی کمپنیوں کے بورڈ ازسرنو تشکیل کا فیصلہ ہو گا، فیسکو، ہیسکو، آئیسکو، لیسکو، پیسکو اور کیسکو کے نئے بورڈ کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

کابینہ فیڈرل کورٹس کمپلیکس کراچی تعمیر کرنے کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی فیصلہ پر غورکرے گی۔

پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ ممنوعہ بور کے اسلحہ و بارود درآمد کرنے کی پالیسی میں نرمی کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی اور تمام صوبوں کی مشترکہ فنانشنل اسٹیٹمننٹس کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ ہاؤس بلڈنگ فننانس کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے ڈینٹسٹری کوٹہ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔

Comments are closed.