عمراکمل پر3سال کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرد ی گئی

فوٹو: فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 سال کی پابندی عائد کردی ہے وہ کسی بھی طرح کی کرکٹ کھیلنے کیلئے نااہل قرار دیئے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری پینل نے عمراکمل کیخلاف کیس کا فیصلہ سنایا جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فیصل میراں چوہان ہیں ، عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ فائیو شروع ہونے سے پہلے ہی معطل کردیا گیا تھا اور ان کے کیس کی تحقیقات کی جارہی تھیں۔

عمرل اکمل نے بھی بکی سے رابطہ ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم پی سی بی یا ٹیم منیجمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنے پر انہیں معطل کیا گیا تھا،20 مارچ کو کرکٹر عمر اکمل پر اینٹی کرپش کوڈ کی خلاف ورزی کی فردجرم عائد کی گئی اور عمر اکمل کو 31 مارچ تک جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔

عمر اکمل کو20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق عمر اکمل کو بکی نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تاہم وہ اس کی اطلاع بروقت پی سی بی کو دینے میں ناکام رہے تھے تاہم اس حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔

تحقیقاتی عمل کیلئے عمر اکمل کے فون کا ڈیٹا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنے پاس رکھ لیا تھا اور عمر اکمل کو طلب کرکے ان کے دونوں فونز قبضے میں لے لیے گئے تھے۔

فون کے ریکارڈ کے مطابق پی ایس ایل 2020سے پہلے بکی نے عمر اکمل سے رابطہ کیا اور انہیں فکسنگ کی پیشکش کی تھی پی سی بی کو ان ٹھوس شواہد کی روشنی میں کارروائی کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔

عمراکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا اور ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے دو بار قانون کی خلاف ورزی کی ہے اسی لئے ان کو سخت سزا دیتے ہوئے 3سال کیلئے ہر قسم کی کرکٹ سے الگ کردیاگیا ہے۔

Comments are closed.