عماد وسیم کی دعوت ولیمہ میں کرکٹرز اور سیاستدانوں کی شرکت

اسلام آباد (زمینی حقائق)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا ولیمہ اسلام آباد میں۔ہوا، تقریب میں سیاستدان اور قومی کرکٹرز شریک ہو ہے۔

میجر جنرل آصف غفور

یاد رہےعماد وسیم گزشتہ دنوں ثانیہ اشفاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے نکاح کی تقریب شاہ فیصل مسجد میں سادگی سے انجام پائی تھی۔

ولیمے کی تقریب میں دلہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ سیاسی شخصیات، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سینیٹر فیصل جاوید اور بابر اعوان نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل، اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد، لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

اسد عمر،سینیٹر فیصل جاوید

عماد وسیم کی جانب سے تقریب ولیمہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان کو بھی دعوت دی گئی تھی تاہم دیگر ناگزیر مصروفیات کے باعث وہ شریک نہیں ہو سکے۔

Comments are closed.