عراق،دریائےدجلہ میں مسافرکشتی ڈوب گئی، 72 افرادہلاک

410
0 0
Read Time:1 Minute, 16 Second

اسلام آباد (نیٹ نیوز) عراق کے شہر موصل کے قریب دریائے دجلہ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

عراقی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موصل کے قریب دریائے دجلہ میں مسافر بردار کشتی ڈوب گئی جس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

موصل کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ حسام خلیل نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جو تیر کر اپنی جان نہ بچاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کے سلسلے میں ‘نوروز’ کا تہوار منایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ام رباعین جزیرے میں سیاحوں کی کافی آمد و رفت ہے۔

حسام خلیل نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ ہونے والے افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہیں اور اب تک 67 افراد کو بچایا جاچکا ہے جبکہ 55 افراد لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کشتی میں 200 کے قریب افراد سوار تھے جو کرد سال نو کا جشن منانے کیلئے دریائے دجلہ کے کنارے واقعے ایک تھیم پارک کی جانب جارہے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
3Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »