عثمان بزدار نے راجہ بشارت سے 2 وزارتوں کے قلمدان واپس لے لئے

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیرقانون راجہ بشارت سے محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان واپس لے لیاہے.

کوآپریٹو کی وزارت مہر محمد اسلم کے پاس تھی وزیراعلیٰ نے ان سے وزارت واپس لے لی جبکہ جیل خانہ جات کی وزارت زوارحسین وڑائچ واپس لی گئی تھی۔

راجہ بشارت کو ا ب وزارت قانون کے ساتھ محکمہ کوآپریٹو کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں وزیر قانون راجہ بشارت کی وزارتوں میں ردوبدل کیا ہے.

راجہ بشارت سے دو محکموں جن میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے قلمدان واپس لے لیے ہیں تاہم راجہ بشارت کے پاس وزارت قانون اور کوآپریٹو کا قلمدان رہے گا۔

اس سے قبل اسی طرح فیاض الحسن چوہان سے وزیر اطلاعات و ثقافت کا قلمدان واپس لے کر فردو س عاشق اعوان کو ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔ جبکہ فیاض الحسن چوہان کو صوبائی وزیر جیل خانہ جات بنا دیاتھا۔

Comments are closed.