صدر مملکت نے دستخط کردیئے، ایمنسٹی اسکیم نافذ ہو گئی

54
0 0
Read Time:1 Minute, 16 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق ‘ ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس 2019’ پر دستخط کردیئے جس کے بعد یہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔

اس اسکیم کا اطلاق 30 جون 2018 تک حاصل کیے گئے غیراعلانیہ اثاثہ جات پر ہوگا،اسکیم کے تحت اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد پر 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس دینا ہوگا اور جرمانہ ادا کر کے 30 جون 2020 تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جائیداد یا اثاثوں سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کمیشن یا جرائم سے حاصل کیے گئے اثاثہ جات یا رقوم رکھنے والوں، سونا، ہیرے جواہرات اور پرائز بانڈز رکھنے والوں پر بھی اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایمنسٹی اسکیم کے مطابق اثاثہ جات کا اعلان صرف 30 جون 2019 تک کیا جاسکتا ہے۔

اس کے بعد خفیہ اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے جاسکتے، 30 جون کے بعد اعلان کردہ اثاثہ جات پر جرمانہ ادا کر کے اسکیم سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *