شہباز شریف کے وکیل اشتر اوصاف سپریم کورٹ میں بے ہوش ہوکر گرپڑے

14
0 0
Read Time:1 Minute, 17 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران شہبازشریف کے وکیل اشتر اوصاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری تھی کہ اس دوران دلائل دیتے ہوئے ان کے وکیل اشتر اوصاف بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑنے پر بینچ اٹھ گیا اور انہیں فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا، سپریم کورٹ کے ڈاکٹر یاسر نے اشتر اوصاف کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑے پر کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس عظمت سعید نے ان کی طبیعت کے بارے میں معلوم کیا اور کورٹ نمبر 2 کے تمام کیسز ملتوی کردیے۔

کورٹ نمبر 2 میں کیسز ملتوی ہونے کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کیس بھی ملتوی کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اشتر اوصاف سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں اٹارنی جنرل پاکستان تھے اور انہوں نے گزشتہ سال اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *