شہباز شریف دو ماہ برطانیہ میں قیام کے بعد واپس لاہور پہنچ گیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے صدر  شہباز شریف لندن میں تقریباً دو ماہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئےہیں۔

شہباز شریف لندن سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے اُن کا استقبال کیا، گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

استقبال کے لیے لیگی رہنما امیر مقام، احسن اقبال، میاں مرغوب ، میاں مجتبی ، بلال یاسین ، عظمی بخاری ، راحیلہ خادم، ملک پرویز ، شائستہ پرویز ، علی پرویز ، وحید عالم خان، ارکان صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر، چوہدری شہباز ، غزالہ سلیم بٹ، ملک سیف الملوک، عطااللہ تارڑ ،عائشہ غوث پاشا اور دیگر اہم رہنما بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا، پارٹی رہنماؤں سے مصافحہ کیا اور قافلے کی شکل میں ایئرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پہنچے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف 10 اپریل کو طبی معائنے کے لیے صرف دو ہفتے کا ریلیف لے کر برطانیہ گئے تھے اور دو مہینے بعد واپس آہے ہیں، اُن کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اسکینڈل کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

Comments are closed.