شکریہ پاکستان، شکریہ عمران خان، نجوت سنگھ سدھو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور راہداری کھولنے پر پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیاہے

بھارتی کرکٹر نے سینٹر فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا ہے ان کا کہنا تھا کہاسلام آبادکرتار پور راہداری کھولنے پر پاکستان اوربالخصوص وزیراعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتاہوں۔

انھوں نے کہاپاکستان بہت سندر ہے ، پاکستانی عوام اور میڈیا کی طرف سے دیا گیاپیار نہیں بھول سکتاہوں۔

نجوت سنگھ سدھو نے کہا میری طرف سے وزیراعظم عمران خان کا اس خیر سگالی کے اس عظیم قدم پر شکریہ ادا کریں۔ سدھو نے ٹویٹ پر بھی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان نے سدھو سے ملاقات میں کرتار پور سرحد کھولنے کااعلان کیا تھا۔

نجوت سنگھ سدھو پر دورہ پاکستان سے واپسی پر بھارتی ہندو انتہاپسندوں ، میڈیا اور دیگر طبقات کی تنقید کابھی سامنا کرنا پڑا تاہم سکھ برداری سدھو کے اقدام سے بہت خوش تھی۔

Comments are closed.