شمالی کوریا اور جنوبی کوریاکے مابین تاریخی معاہدہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )شمالی کوریا اور جنوبی کوریامیں تاریخی معاہدہ طے پا گیا یہ معاہدہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان سے جنوبی کوریا کے سینئر حکومتی شخصیات نے ملاقات کے دوران طے پایا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی کوریا کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی آفس کے سربراہ چنگ یوئی انگ کی سربراہی میں 10 رکنی وفد نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان ، انکی اہلیہ اور بہن سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے رہنماوٴں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ادھر شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جانگ ان نے پڑوسی ملک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جب کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے این جنوبی کوریا میں سفیروں کی سطح کے اجلاس کے خواہشمند تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان پہلی مرتبہ کشیدگی میں کمی اس وقت سامنے آئی جب ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اِن کی اہلیہ نے شرکت کی تھی۔

جنوبی کورین صدر مون جے این نے ونٹر اولمپکس کے دوران شمالی کوریا کے اعلیٰ سطح کے وفد کی میزبانی بھی کی جس کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ نے جنوبی کورین صدر مون جے اِن کو اپنے ملک میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان گزشتہ کئی دہائیوں سے تعلقات کشیدگی کا شکار تھے جو حالیہ رابطوں کے بعد بحالی کی طرف جارہے ہیں۔

Comments are closed.