شریف خاندان کےفرنٹ مین کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

لاہور(ویب نیوز)  ایف آئی اے نے رمضان شوگر مل کے مینیجر کی بیرون فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو نیب کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق رمضان شوگر مل کے مینیجر محمد مشتاق پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 سے لاہور سے دبئی روانہ ہورہے تھے۔

محمد مشتاق پر شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن کا الزام ہے اور اسی بناء پر ان کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے جیونیوز نےذرائع سے بتایا کہ ایف آئی اے نے محمد مشتاق کی بیرون ملک روانگی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں آف لوڈ کرکے نیب کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد مشتاق شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے جو حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے موقع پر انڈر گراؤنڈ ہوگیا تھا۔

Comments are closed.