شبلی فراز نے کیا کیا شہباز گل کے ساتھ؟

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرتے دیکھ کر غصہ کھا اور معاون خصوصی کو میڈیا ٹاک سے روک دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد معاون خصوصی شہباز گل کی صحافیوں سے بات چیت پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز برہم ہو گئے، اور شہباز گل کو صحافیوں سے بات نہیں کرنے دی.

شبلی فراز نے شہبازگل سے کہا کہ آپ صحافیوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں،جواب میں
شہبازگل نے کہا کہ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہا ہوں۔ شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا کام ہے.

شبلی فراز نے شہباز گل سے کہا آپ ایسا نہیں کر سکتے، آپ بھی میرے ساتھ پریس کانفرنس میں آجائیں، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اس کے بعد میڈیا کو تفصیلات بتائیں.

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا موقف ہے سینیٹ الیکشن شفاف ہونا چاہئیں، ہمارا جمہوری فرض ہے کہ براڈشیٹ کی تحقیقات کریں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سےقرض میں 3 کھرب کا اضافہ ہوا۔

Comments are closed.