شاہد آفریدی کا جنوبی وزیرستان کے طلبہ کی فیس ادا کرنے کااعلان

ویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے جنوبی وزیر ستان کے مقامی کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ٹریننگ کیمپ اور 10نوجوانوں کی فیسیں ادا کرنے کا اعلان کیاہے۔

 شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے عوام نے ملک بھر میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، وہ محب وطن ہیں، بنیادی سہولیات اور ترقی ان کا حق ہے.

صوبہ خیبر پختونخواہ میں شمولیت کے بعد یہاں کے عوام کو وہ تمام تر بنیادی سہولیات میسر ہونی چاہیں جو پاکستان کے دیگر علاقوں میں حاصل ہیں، یہاں کے عوام کی ناقابل فراموش قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

شاہد خان آفریدی نے ہر سال جنوبی وزیرستان کے 10 مقامی طالب علموں کی فیس ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد ہی مقامی کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد بھی کروں گا .

با صلاحیت کرکٹرز کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر کی طرح یہاں پر بھی عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور تعاون اور مدد کی جائے گی۔

Comments are closed.