شاہدخاقان عباسی کی آج نیب راولپنڈی میں طلبی

اسلام آباد (زمینی حقائق ) نیب راولپنڈی نے ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو  آج طلب کرلیا۔

شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل  کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں تفتیش کے لیے جمعرات کی صبح  10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ سال چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی  تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی۔

نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے خلاف دینے کے الزام میں تحقیقات شروع کی گئیں، شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو 15 سال کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

Comments are closed.