شائقین سے معذرت، افسردہ ہوں ، کھلاڑیوں کا احتساب ہوگا، رانا فواد

377
0 0
Read Time:1 Minute, 32 Second

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد نے مسلسل چوتھے پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی کارکردگی پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے شائقین سے معافی مانگی ہے۔
ملتان سلطان سے آخری میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا فواد کاکہنا تھا ہماری ٹیم کی کارکردگی نا قابل یقین ہے۔

انھوں نے کہا خراب کارکردگی پر لاکھوں اہلیان لاہور اور اپنے لاکھوں پرستاروں سے معافی چاہتا ہوں ان لوگوں سے ہمدردی ہے جن کے ہم نے دل توڑے۔

انہوں نے کہا کہ خراب کارکردگی کا کوئی جواز نہیں ہے، لاکھوں شائقین نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن ہم نے ان کے دل توڑے جس اس پر معذرت چاہتا ہوں۔

رانا فواد نے کہا کہ ہم ہار ہار کر تھک گئے ہیں، اس ہار پر بہت زیادہ افسردہ ہوں، جس ٹیم میں کپتان ان فٹ ہو وہاں کیا امید رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر دعا کی اور گناہوں کی معافی مانگی لیکن اب کھلاڑیوں کا احتساب بھی ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز ایک مرتبہ پھر ٓخری نمبر پر رہی جبکہ ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ کا اختتام پانچویں نمبر پر کیا
ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *