سینئرزکےآرام کے باوجود پاکستان کوالٹی ٹیم ہے،اسٹریلوی کپتان

185
0 0
Read Time:1 Minute, 10 Second


شارجہ(سپورٹس ڈیسک)  آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ سینئرز کے آرام کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے اس لیے ہمیں اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے دونوں ٹیموں نے سخت محنت کی ہے۔

شعیب ملک کی زیر قیادت ٹیم سے متعلق ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل رات کی نیند نہیں اڑی اور فاسٹ بولر محمد عباس کی وجہ سے بھی پریشانی سے دوچار نہیں ہیں۔

ایرون فنچ نے کہا کہ محمد عباس  نے گزشتہ برس ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی بولنگ کی تھی تاہم ون ڈے سیریز میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز میں سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے اس لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا اور ہم پوری تیاری کے ساتھ آہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *