سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک،اسلحہ، گولہ بارود برآمد

فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام )شمالی وزیرستان اور مہمند میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئےبڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھارتی کمپنیوں کی تیار شدہ ادویات اور انتہاء پسندی سے متعلق مواد، بارودی سرنگیں اور نائٹ ویژن آلات بھی برآمد کئے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق ضلع مہمند میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سیکیورٹٰ فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نے مستند خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے گاؤں ادل خیل میں بھی آپریشن کیا،
اس دوران بھاگنے کی کوشش کے دوران چار دہشتگردوں کو مار دیاگیا.

آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ اور بارود برآمد کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

Comments are closed.