سپریم کورٹ ، جج ارشد ملک ویڈ یو ایشو پر درخواست سماعت کیلئے مقرر

15
0 0
Read Time:1 Minute, 10 Second

فائل فوٹو

اسلام آباد( ویب ڈیسک)احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو معاملا پر چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

ایک شہری اشتیاق مرزا نے ایک درخواست میں ویڈیو لیک معاملے کی مکمل تحقیقات کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے کہا کہ جج ارشد ملک نے جو رشوت کی آفر کا الزام لگایا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق معاملا سنجیدہ نوعیت کا ہے، 6 جولائی کی مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس ویڈیو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عدلیہ آزادی سے کام نہیں کرتی اور بلیک میل ہوتی ہے لہذا وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے اقدامات کرے۔

یاد رہے6 جولائی کو مریم نواز نے پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں بلیک میل کرکے اور دباوٴ ڈال کر نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا دینے پر مجبور کیا گیا۔

گزشتہ سال 24 دسمبر کو احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں باعزت بری کردیا تھا۔

ادھر نواز شریف نے اپنی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *