سلامتی کونسل کی نیوزی لینڈ سانحہ کی مذمت،ایک منٹ کی خاموشی

50
0 0
Read Time:1 Minute, 21 Second

نیویارک(ویب ڈیسک)  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردحملےسےصدمہ پہنچا، تمام ممالک کو عدم برداشت،تشدد اور انتہاپسندی کےخلاف بہترطریقےسےکام کرناہوگا۔

نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی دومساجدمیں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے حوالے سے سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈکی حکومت اور عوام سےاظہارہمدردی کیا۔

رکن ممالک کے سفراء نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید افراد کی یاد میں کھڑے ہوکرخاموشی اختیارکی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اسلام کے بارے میں منفی تاثرکی روک تھام پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا  عدم برداشت اورہرطرح کی پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت کااعادہ کیا۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے مساجداورتمام مذہبی مقامات کاتقدس برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ جمعہ کے مقدس روز کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے اس سانحے پراسلامی برادری کے ساتھ یکجہتی کااظہارکریں۔

سیکرٹری جنرل نے کہاکہ ہمیں مسلمان مخالف نفرت اورہرطرح کے تعصب اوردہشت گردی کے خلاف متحد ہوناچاہیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *