سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان چین پہنچ گئے

اسلام آباد(نیٹ نیوز)سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان چین پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان جنوبی ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں چین پہنچ گئے ہیں۔

چین میں قیام کے دوران شہزادہ محمدبن سلمان چینی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تجارت، تیل اور پیداواری صنعت کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

سعودی ولی عہد کی چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کل ہو گی۔چین اور سعودی عرب بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔

شہزادہ محمدبن سلمان نے اپنے جنوبی ایشیا کے دورے کا آغازسترہ فروری کو پاکستان کے دوروزہ دوریسے کیا تھا۔دوسرے مرحلے میں وہ بھارت گئے تھے۔

Comments are closed.