سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک اور شاندار مسجد کا تحفہ

0
0 0
Read Time:2 Minute, 6 Second


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب کے شاہ فیصل مرحوم نے پاکستان کو فیصل مسجد بنا کر دی تھی اب شاہ سلمان نے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود مسجد کاتحفہ دینے کا اعلان کیاہے۔

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی طرف سے ٹوئٹر پر اس مسجد کا ماڈل شیئر کیا گیاہے اور کہا ہے اسلام آباد میں فیصل مسجد جیسی ایک اور عالیشان مسجد تعمیر ہوگی، مسجد میں 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے مطابق “اسلام آباد میں جدید طرز تعمیر کی شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود مسجد، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی حکومت کی طرف سے ہے، اللّٰہ تعالٰی ان کی حفاظت فرمائے ۔

دوسری طرف چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بھی اسلام آباد میں یہ مسجد بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں 80 کنال پر مشتمل جامعہ مسجد ملک سلمان بن عبد العزیز کو اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان سعودی عرب دوستی اور ایمان عقیدہ کے تعلقات کی عظیم مثال ہو گی ۔


مولانا طاہراشرفی نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی دعوت پر تشریف لے جا رہے ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے سیاسی ومذہبی قائدین سے ملیں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم اس دورے کے دوران مدینہ منورہ میں رسول اکرم ﷺ کے روضہ اطہر پر حاضری دیں گے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ ملے گا ۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب کی سیاسی و مذہبی قیادت ، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے اسلامک فوبیا ، توہین ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے عالمی قانون سازی کے بارے میں بھی عملی اقدامات پر بات چیت کریں گے۔

Happy
Happy
50 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
50 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »