سعودی عرب میں یوم یک جہتی کشمیر کی خصوصی تقریب

فوٹو : زمینی حقائق ڈاٹ کام

جدہ (شاہ جہاں شیرازی) پاکستان ویلفئیر سوسائٹی جدہ نے یوم یکجہتی کشمیرکی موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے عہدے دران اور کیمونٹی فورم اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

تقریب مہمان خصوصی آزاد کشمیر سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے جسٹس علی رضا خان اور قونصلر جنرل آف پاکستان جدہ خالد مجید تھے تقریب کی صدارت سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے کی۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان ویلفئیر سوسائٹی  جدہ  کے چئیرمین بشیر خان سواتی اور صدر پرویز قریشی نے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی روشنی  ڈالی اور معزز شرکاء کو خوش امدید کہا اور مہمان خصوصی جسٹس علی رضا خان کو عمرہ کی  سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد دی۔

قونصلر جنرل أف پاکستان خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کے مسئلہ کشمیر کے حل کے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر کشمیریوں کی حق کے لئے اخلاقی و سفارتی سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے.

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور ہم نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اس وقت بھی سب سے زیادہ ہماری اوور سیز کیمنونٹی اور ہم کشمیر کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے متنازعہ بنا رہا ہے اور پروپیگنڈوں اور اچھے ہتھکنڈے آذماکر کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کو شش کر رہا  ہے جس میں وہ کھبی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

مہمان خصوصی جسٹس علی رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ  کشمیر صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں یہ امت مسلمہ کا مسئلہ بن گیاہے اس پر عالم اسلام کو جاگنا ہو گا اور متحدہ ہو کر اس مسلہ کا حل تلاش کرنا ہو گا انڈیا نے اس وقت کشمیر کو سب جیل بنایا ہوا ہے.

انھوں نے کہا عالم اسلام اور اقوام متحدہ مسلہ کشمیر کا حل نکالیں اب وقت ہے کشمیر کی آزادی کا انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہو گا۔تقریب سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے صدر نورالحسن گجر، پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں،پی پی پی کے صدر چوہدری تصور،حسین،مسلم لیگ ن سے ملک محی دین اور ملک منظور جمعیت علماء اسلام سے انجنیئر عبدالصبور نے بھی خطاب کیا.

کشمیر کیمنونٹی کے چئیرمین سردار اشفاق اور دیگر نے بھی مسلہ کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالی اور او آئی سی اور اقوام متحدہ سے مسلہ کشمیر کے حل کے لیے درخواست کی۔

تقریب میں شاعر زمرد خان سیفی اور آفتاب ترابی نے کشمیر پر نظم اور شعر پڑھ کر تقریب کو خوب رونق بخشی۔تقریب میں ڈپٹی قونصلر جنرل جدہ شائق بھٹو،پریس قونصلر ارشد منیر،اور کمیونٹی فورم کے ذمہ دران نے بھی خصوصی شرکت کی۔

Comments are closed.