سعودی عرب سے بے دخل پاکستانیوں کوواپس بلانے کافیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے واپس پاکستان بھیجے گئے پروفیشنل ویزا ہولڈرز کو واپس بلانا شروع کردیاہے ۔

ایسے پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ انہیں نہ صرف واپس بلانے کا فیصلہ ہوا ہے بلکہ سال بھر کے دوران اہل خانہ کے لیے 5 فری عمرہ ویزا کی بھی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے خبر دی ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں سے جو پاکستانی بے دخل کیے گئے تھے انھیں واپس بلایا جائے گا۔

ایسے پاکستانی شہری جو پروفیشنل ویزا پر کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتے تھے انہیں کفیلوں نے مراعات دینے کے ساتھ واپس بلانا شروع کردیا ہے۔

جدہ ریاض تبوک مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایسے پاکستانی جو بے دخل کر دئیے گئے تھے انہیں اقامہ پر فوری سعودی عرب واپس بلا لیا گیا ہے اور انہیں فیملی ویزے کی اضافی سہولت بھی دی گئی ہے۔

یعنی وہ سال بھر میں پانچ عمرہ ویزا مفت نکلوا سکتا ہے،اطلاعات کے مطابق عید کے فوری بعد سعودی عرب پروفیشنل ویزا ہولڈر اقامہ کے ساتھ واپس جانا شروع ہو جائیں گے۔

Comments are closed.