سزامعطلی پرعدالتی اجازت سے انتخابی اہلیت ہو سکتی ہے، سپریم کورٹ

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ صرف سزا معطلی پر الیکشن کے لیے اہلیت نہیں ہوتی ،سزا کالعدم ہونے پر ہی کوہی اہل ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے ایکسپر یس نیوز کے مطا بق سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لئے اہل نہیں ہو سکتا۔

گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر سنایا گیا فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے۔ 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی اپیل میں سزا معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لئے اہل نہیں ہو سکتا۔ سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے انتخابی اہلیت ہوسکتی ہے۔

Comments are closed.