سرفرازاحمد کپتان ہیں اور ورلڈ کپ تک برقرار رہیں گے،چیئرمین پی سی بی

24
0 0
Read Time:1 Minute, 43 Second

لاہور(ویب ڈیسک) کپتا نی کیلئے جاری بحث دم توڑ گئی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

لاہور کے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں احسان مانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرفراز احمد کپتان ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ایک واقعے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کپتان تبدیل ہورہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد کا ریکارڈ بہت اچھا ہے ، سارا بورڈ ان کے ساتھ ہے اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں سرفراز کپتان ہیں اور رہیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہر سیریز کے بعد ٹیم میں کپتان سمیت سب کی پرفارمنس دیکھتے ہیں، ورلڈ کپ کے بعد سرفراز کی کپتانی کا جائزہ لیں گے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ سرفراز کی کپتانی تینوں فارمیٹ میں اچھی ہے، ان کی قیادت سے پہلے پاکستان کی رینکنگ 9 تھی اب 5 ہے اور وہ وکٹ کیپنگ میں بھی دنیا کے ٹاپ کیپر ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا اور انگلینڈ سے سیریز ہیں، ہمیں ہار سے سبق سیکھنا چاہیے، نیوزی لینڈ سے ہمیں سیریز جیتنی چاہیے تھی تاہم کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

کپتان سرفراز نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں، ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا کسی بھی کپتان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »