زلمی فاتح۔ لاہور قلندر کی لگا تار پانچویں شکست

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل کے تیرویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ہرایا تو چودھویں میچ میں پشاور زلمی یکطرفہ مقابلے کے بعد لاہور قلندرکی ٹیم کو لگا تار پانچویں شکست کا مزا چکھایا۔۔ لاہور کی ٹیم اب تک کھیلے گے سارے میچ ہار گئی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 100 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

101 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بغیر کسی نقصان کے ہدف 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کامران اکمل نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تمیم اقبال نے 37 رنز بنائے۔ لاہور کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں شکست تھی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔قلندرز کا آغاز شاندار تھا۔ فخر زمان اور برینڈن میکلم نے وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیل پر اسکور کو 42 رنز تک پہنچادیا۔

تاہم حسن علی نے میکلم کی وکٹ حاصل کرکے پشاور زلمی کو پہلی کامیابی دلوادی۔

اس کے بعد لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وکٹیں کھونے کا سلسلہ شروع کردیا، 57 رنز کے مجموعی اسکور پر فخر زمان (30) اور دنیش رامدین (0) آؤٹ ہوگئے۔

سلمان  13 رنز بناکر ثمین گل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین سہیل اختر تھے جو 12 رنز بناکر لائم ڈوسن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد پی ایس ایل تھری کا پہلا میچ کھیل رہے حسن علی کی گیند پر سنیل نارائن کلین بولڈ ہوگئے۔

نارائن کے بعد آنے والے بلے باز بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ عمر اکمل، سہیل خان اور یاسر شاہ بھی بالترتیب 15، 4 اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور کی پوری ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوگئی جسے پشاور زلمی نے باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اور لائن ڈوسن نے تین، وہاب ریاض نے دو جبکہ ثمین گل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ڈیرن سیمی کی انجری کے باعث محمد حفیظ نے ان کی جگہ پشاور زلمی کے لیے کپتانی کے فرائض سرانجام دیے۔لائم ڈوسن کو بہترین گیند بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہفتہ کو کھیلے گے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوہٹہ گلیڈی ایٹر کو با آسانی ہرا دیا۔ سنگا کارا نے ایک اور ففٹی بنا ہی۔

آج( اتوار) کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.