راولاکوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ، 7 افراد جاں بحق

0 0
Read Time:1 Minute, 15 Second

مظفر آباد(ویب ڈیسک)  آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

  راولا کوٹ کے علاقے پوٹھی چھپریاں میں بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، جس کے نتیجے میں ان مکانات میں موجود 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر راولا کوٹ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسیکیو 1122 اور مقامی آبادی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ انتظامیہ بھی موقع پر موجود ہے، شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش کی وجہ سے مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود مکانات کے ملبے سے 2افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈیوژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے، جس کے باعث مقامی دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%