رائے ونڈ اراضی کی خریداری میں تمام تقاضے پورے کئے، نوازشریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ رائے ونڈ اراضی تقریباً 30 سال پہلے تمام تقاضے پورے کر کے خریدی تھی ۔

سابق وزیراعظم نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے کام کررہی ہے۔

نواز شریف نے توقع ظاہر کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور پوری ٹیم اس معاملے میں کسی کا آلہ کار نہیں بنیں گے اور قانون کا ساتھ دیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں معیشت تباہ ہو چکی ہے، ملک ابتری کی طرف جا رہا ہے، کیا یہ وہ تبدیلی تھی جو عمران خان عوام کو بتاتے رہے ہیں؟

حالیہ سروے میں نواز شریف کی مقبولیت سے متعلق ایک تعریفی سوال پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اسی لیے تو ساری کارروائیاں ہو رہی ہیں، ﷲ کا کرم ہے کہ عوام ان سے ابھی بھی محبت کرتے ہیں۔

Comments are closed.