خیبر پختونخوا نے پاکستان کپ بھی جیت لیا

0
0 0
Read Time:1 Minute, 30 Second

کراچی(سپورٹس ڈیسک)خیبر پختونخوا نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ بھی جیت کر سیزن کے تینوں فارمیٹس کے ڈومیسٹک ٹائٹلز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی کےاسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں خیبر پختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے آسانی سے شکست دے کر ٹرافی اور فرسٹ الیون کا تیسرا ٹائٹل جیتا۔

پاکستان کپ سے قبل کے پی کی ٹیم قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی جیت چکی ہے جبکہ قائد اعظم ٹرافی میں بھی وہ سینٹرل پنجاب کے ساتھ مشترکہ چیمپئن قرار پائی تھی۔

پاکستان کپ کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم صرف 239 رنز پر ہمت ہار گئی خیبر پختونخوا نے 240 رنز کا مطلوبہ ہدف 36.1 اوورز میں پورا کرلیا۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 102 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری بنائی اور 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عامر عظمت اور افتخار احمد 45 اور 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس سے قبل کے پی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سینٹرل پنجاب 47 اوورز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر طیب طاہر 67 جبکہ قاسم اکرم 50 اور رضا علی ڈار 48 رنز بنائے۔

خیبر پختونخوا کے اسپنر آصف آفریدی نے 39 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر عمران نے 3 اور محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر آصف آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر بھی قرار پائے۔
ناردرن کے آل راؤنڈر حماد اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قراردیا گیا۔

سینٹرل پنجاب کے طیب طاہر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین اور سندھ کے وکٹ کیپر اعظم خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »