خیبرپختونخوا میں آٹھویں تک سکول کھولنے کا اعلان

0
0 0
Read Time:58 Second

پشاور (زمینی حقائق ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا میں کل سے دوسرے مرحلے میں میں چھٹی سے آٹھویں تک سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے.

صوبائی وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی نے ٹوئٹرپر بیان میں بتایا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہم نے کل سے خیبر پختونخوا کے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہرام ترکئی نے بتایا کہ کل سے دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکولز کھول دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا بچوں کا مزید قیتمی وقت ضائع نہیں کر سکتے، اگر حالات بہتر ہوئے تو پرائمری اسکول بھی جلد کھول دیے جائیں گئے۔

یاد رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 21 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری طرف حکومت سندھ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے تحت 22 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish