حسن علی زخمی ہوئے تو آبدیدہ ہوگئے ، سخت محنت کرکے کم بیک کیا

0
0 0
Read Time:1 Minute, 8 Second


لاہور( سپورٹس ڈیسک)حسن علی زخمی ہونے پر آبدیدہ ہو گئے تھے ، سخت محنت کرکے ٹیم میں واپس آئے اور ان لوگوں کو غلط ثابت کردیا جو کہتے تھے کہ حسن علی اب ٹیم میں واپس نہیں آئے گا۔

سینٹرل پنجاب کے سابق مینجر خالد نیازی کا حسن علی کے حوالے سے کہنا ہے کہ 2019 میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ان فٹ ہونے پر حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 2019میں حسن علی قائداعظم ٹرافی کے دوران کم بیک کرناچاہتے تھے، حسن علی فٹنس حاصل کرنے کے بعد میچز کھیلنا چاہتے تھے۔

حسن علی کی تباہ کُن بولنگ کے چرچے تھے لیکن میچ سے قبل پسلیوں میں تکلیف ہوئی، فریکچر سامنے آیا، بورڈ نے کراچی سے لاہور بلا لیا، ٹیم چھوڑنے پر حسن علی کی آنکھوں میں نمی آگئی تھی۔

سابق مینجر نے یہ بھی کہا کہ حسن علی نے ان لوگوں کوغلط ثابت کیا جو کہتے تھے حسن علی واپس نہیں آسکتے،انہوں نے کہا کہ حسن علی نے فٹنس کیلئے بڑی محنت کی، کم بیک کیا اور اب پھر میچ ونر ہیں۔

واضح رہے حسن علی پاکستانی باولرز میں واحد ہی ہیں جو کہ وکٹ پر رہنے اور تیز کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور ماہرین کاخیال ہے کہ اگر حسن علی نے بیٹنگ پر محنت جاری رکھی تو وہ بہت اچھے آل راونڈر بن جائیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »