جیل سے نکلتے ہی نواز شریف کا انجائنا کا درد ختم ہوگیا، فواد چوہدری

اسلام آباد(زمینی حقائق)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی نواز شریف کا انجائنا کا درد ختم ہوگیا، یہ اقتدار سے محرومی کا انجانا درد ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیاہے کہ شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں اور باہر آتے ہی لندن چلے جاتے ہیں، عام قیدی سوچتے ہیں وہ بھی اپوزیشن لیڈر ہوتے تو جیل میں نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ عام قیدی کو ایک سے دوسری بیرک میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی، شریف خاندان کے افراد لندن میں سیر کررہے ہیں۔

اب قوم اور قانون اپوزیشن لیڈر کی واپسی کا انتظار کررہے ہیں، دعا ہے کہ شہباز شریف لندن میں بیمار نہ ہوجائیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرپشن کے عادی مریض اقتدار سے باہر ہو تو بدن ٹوٹنے لگتا ہے، ان کی سیاست پاکستان میں مگر اولاد اور پیسہ باہر ہیں۔

Comments are closed.