جنوبی افریقہ تیسرا میچ بھی ہار گیا، انڈیا6وکٹوں سے فاتح رہا

1279
0 0
Read Time:2 Minute, 0 Second

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں شکستوں کی ہیٹرک مکمل کرلی، بھارت نے بھی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ساوٴتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم یہ فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور جنوبی افریقہ نے صرف 228 رنز کا بھارت کو ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کو ابتداء میں ایک وکٹ کا نقصان ہوگیا جب چوتھے اوور میں اس کے اہم بلے باز ہاشم آملہ صرف 6 رنز بناکر 11 کے مجموعے پر بمرا کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔

24 کے مجموعے پر ڈی کک کو بھی بمرا نے پویلین بھیج دیا، کوک صرف 10 رنز بناسکے، ڈوسین ڈوپلیسس 38، ڈیر ڈوسین 22 اور ڈومینی 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کے ایک موقع پر پانچ کھلاڑی سینچری سے پہلے ہی 89 کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکے تھے، اس کے بعد فیلکووائیو، ڈیوڈ ملر اور مورس کی اننگز نے پروٹیز کی لڑکھراتی بیٹنگ کو سہارا دیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بناسکی،کرس مورس 42، فاف ڈوپلیسی 38، اینڈائیل فیلکو وائیو 34 اور ڈیوڈ ملر 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کے چہل نے 4، بھونیشور کمار اور جسپریت بمرا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں بھارت کے شکیھر دھون 8 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی 18 رنز بناکر فیلکووائیو کا شکار بنے، کے ایل راہول بھی 26 رنز بناکر پویلین لوٹے ، تاہم پھرروہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت بھارٹی ٹیم نے 48 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔

روہت شرما 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 122 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری شکست ہے، اس سے پہلے انگلینڈ اور بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کھا چکے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *