جسٹس فائز کی اہلیہ کی فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

0
0 0
Read Time:1 Minute, 4 Second

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں سرینا عیسیٰ کی طرف سے یہ موقف اپنایا گیاہے کہ فواد چوہدری نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، انہیں عہدے سے فارغ کیا جائے۔

عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے کیونکہ انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو انڈر ٹرائل جج کہہ کر عدالت کی توہین کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کیس کی پوری کارروائی دیکھی ہے جبکہ وفاقی وزیر ایک سماعت میں بھی عدالت نہیں آئے ہیں۔

سرینا عیسیٰ نے درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کا کیس کی پوری کارروائی دیکھنے کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ حکومت نے عدالت عظمیٰ میں خفیہ کیمرے لگا رکھے ہیں۔

سرینا عیسیٰ نے مزید کہا کہ حکومت جاسوسی کررہی ہے اور کیس کی سماعت براہ راست دکھائے جانے کی مخالف ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاونٹ بھی بلاک کیا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »