جج ویڈیو ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، فردوس عاشق

497
0 0
Read Time:1 Minute, 21 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی جانب سے پیش کردہ آ ڈیو ویڈیو ٹیپ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کی مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ن لیگ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے مریم صفدر نے ٹیپ کا سہارا لیا، ویڈیو کو دیکھا جائے گا کہ کیا وہ اصلی ہے یا ٹیمپرڈ ہے۔

فردوس عاشق نے مشورہ دیا کہ کوئی ٹھوس شواہد ہیں تو میڈیا کی بجائے عدالت میں ثبوت لے جائیں، توقع کرتی ہوں آپ قانون کی عدالت میں جائیں گی اور ریلیف لیں گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیپ کو لے کر مریم صفدر نے آج بھونڈی کوشش کی ہے، ایک قابل عزت ادارے کو داغ دار کرنے کی کوشش کی ہے، مریم صفدر آڈیو ٹیپ کو میڈیا کو بیچنا چاہتی تھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ویڈیو میں جج اور مختلف اداروں کی باتوں کو دیکھا جائے گا، ٹیپ کی فرانزک کے بعد سب سامنے آ جائے گا، حکومت قوم سے کوئی چیز نہیں چھپائے گی۔

فردوس عاشق نے کہا ہماری حکومت میں غنڈوں نے سپریم کورٹ کے ججز کو بھاگنے پر مجبور نہیں کیا، ججز کی کرسیاں توڑنے والی جماعت آج ٹیپ کا ذکر کر رہی ہے، یہ ٹیپ عدالتوں میں لے جائیں اور اپنی بے گناہی ثابت کر دیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ اداروں کو کم زور کرنے کے لیے خود کش حملہ کرنا ٹھیک نہیں، آپ نے ملک کی جوڈیشری پر انگلیاں اٹھا دی ہیں، یہ پاکستان کے ساتھ حسد اور بغض ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *