ججز سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ڈیجیٹل میڈیا کے کیس نہ سنیں، فواد چوہدری

0
0 1
Read Time:1 Minute, 4 Second

راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ہماری ٹیکنالوجی کو عدالتوں کے فیصلوں کی وجہ سے دھچکا لگا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نےراولپنڈی میں نجی یونیورسٹی کی انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز سے ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں ڈیجیٹل میڈیاکے کیس نہ سناکریں یا کچھ وقت کسی یونیورسٹی میں لگالیں.

ا.ن کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکنالوجی کو عدالتوں کی وجہ سے دھچکا لگا، 2014 کے عدالتی فیصلوں کے باعث ڈیجیٹل کمپنیوں سے ہمارا تعلق خراب ہوا جب کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی۔

انھوں نے کہا جب تک ریاستی پالیسیاں نہیں بدلیں گے اس وقت تک ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی، سیاسی اور معاشی آزادی انسان کی زندگی بناتی ہے، کام وہ کریں جو آپ پسند کریں.

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ دور گئے کہ پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب، آج تو 20 سال کا شخص ارب پتی بن جاتا ہے لہذاجسے پڑھنے کا شوق ہے وہ پڑھیں اور جسے ویڈیو کا شوق ہے ویڈیو کھیلیں۔

لائف سٹائل سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں ضرورت نہیں کہ ہم سب کے بچوں کے ماں باپ بن جائیں، عبایا لینے والے عبایا لیں اور جینزپہننے والےجینز پہنیں، ہمیں پابندی نہیں لگانا چاہیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »