تحریک انصاف حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )تحریک انصاف حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا،پٹرول 5 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافہ کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کے ساتھ 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا،مٹی کی تیل کی نئی قیمت 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگی

Comments are closed.