بھیرہ موٹر وے فلائی اوور کے قریب حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 11ہو گئی

78
0 0
Read Time:53 Second

بھیرہ(ویب ڈیسک )بھیرہ موٹر وے فلائی اوور کے قریب گاڑی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد11 ہو گئی،  6  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد سے اسلام آباد جانے والی مسافر وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی بے قابو ہوکر پلر سے ٹکرا ئیں ۔ گاڑی میں لگی آگ نے مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

ابتدائی طور پر 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے بعد میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے.

حادثے کے 6 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سرگودھا ریفر کیا گیا ہے۔ 9 افراد کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں پہنچائی جا چکی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کے باعث لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے تھے تاہم گاڑی میں لگی آگ کے باعث وین میں سوار مسافروں کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوئے، زخمیوں میں بعض کی مدد کرکے نکالا گیا.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »