بھارت نے پاکستان سے مزاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی خطے میں قیام امن کیلیے مذاکرات کی پیش کش پر بھارت کا مثبت جواب سامنے آگیا۔

بھارت نے پاکستان سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور کہا بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے۔

سفارتی ذرائع نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھا دیا۔

دونوں خطوط وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے خط کے جواب میں لکھے گئے،خطوط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور ازسرنو مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے۔

بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی جانب سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا پورے خطے میں امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے مدعے پر خصوصی توجہ ہو۔

Comments are closed.