بھارت نے فالس آپریشن کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو مضبوط جوابی ردعمل آئے گا اور پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان نے
کہا کہ عالمی برداری پر بھی واضح کرتا ہوں،
انھوں نے کہا کہ میں خبر دار کیا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی غلطی بھی نہ کرے۔

انہوں نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ مبصر گروپ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ قدم عالمی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

عمران خان نے کہا بھارتی اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کا احترام نہ کرنا ظاہر کرتا ہے اور پاکستان بھارت کے اس جابرانہ رویے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کوکساد بازاری ،کسانوں کے احتجاج اور کورونا کے مسائل کا سامنا ہے، مودی حکومت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کرسکتی ہے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا مودی حکومت کی کسی بھی ممکنہ حرکت سے عالمی برادری کو آگاہ کر رہا ہوں صرف اس سال بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی 3 ہزار خلاف ورزیاں کیں.

ایل او سی پربھارت نے جان بوجھ کر شہریوں کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔گذشتہ روز بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین اور ان کی گاڑی کو اس وقت جان بوجھ کرنشانہ بنایاتھا.

اقوام متحدہ مبصر گروپ کی گاڑی پر تب فائرنگ کی گئی جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں میں بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملنے جا رہے تھے۔

Comments are closed.