بھارت نے عالمی عدالت میں نواز شریف کا انٹرویو بطور دلیل پیش کیا

25
0 0
Read Time:1 Minute, 4 Second

اسلام آباد ( نیٹ نیوز) بھار ت کلبھوشن یادیو کیس میں نوازشریف کا انٹرویو بطور دلیل سامنے لے آیا۔

واضح رہے یہ انٹرویو اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے نجی اخبار کے رپورٹر کو دیا تھا جسے پاکستان کے معروف انگریزی اخبار نے نمایاں طور پر شائع کیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت نے نیا پینترا بدلا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نجی اخبار کو دیا گیا انٹرویو عالمی عدالت میں پاکستان کے خلاف ہی دلیل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوش یادیو کو بچانے کیلئے ڈھال کے طور پر عالمی عدالت جیسے پلیٹ فارم پر پیش کیا ہے۔ کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے دوران بھارتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے نوازشریف کے انٹرویو کا حوالہ دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *