بھارت عالمی کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنےکا پابندہے،آئی سی سی

24
0 0
Read Time:1 Minute, 32 Second

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت پاکستان کے ساتھ عالمی کپ کا میچ کھیلنے کا پابندہے،آئی سی سی کے سمجھوتے پر تمام ممبرز ممالک کے دستخط کئے ہوئے ہیں۔

آئی سی سی کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیاہے کہ جس میں کہاگیاہے کہ عالمی کپ 2019ء میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ ضرور ہوگا۔

پلوامہ حملے کے بعد انڈین کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستان کے ساتھ میچ نہ کھیلنے اور دیگر ملکوں کے ذریعہ بھی پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عالمی کپ کے دوران ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی کے ساتھ کھیلنے کی پابند ہیں اورپاکستان بھارت کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر میں ہونے والا مقابلہ طے شدہ وقت پر ہو گا۔

انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کے بارے میں لکھے گئے خط پر بات کرتے ہوئے ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ تمام شراکت دار ٹیموں نے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں۔

اس وجہ سے عالمی کپ کے ہر میچ میں انہیں کھیلنا ہو گا۔ اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے منع کرتی ہے تو پھر اس میچ کا پورا پوائنٹ دوسری ٹیم کو دے دیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *