بھارت سے اسٹریلوی شہریوں کی واپسی پر پابندی ، سزا اور جرمانے کا اعلان


کینبرا:اسٹریلیا بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کی وطن واپسی کو جرم قرار دے دے ، اسٹریلوی کھلاڑی بھی بھارت میں پھنس گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ بھارت میں موجود جو اسٹریلوی شہری وطن واپس آئے انھیں سزائیں دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے پر دوبارہ غور اب 15مئی کو کیا جائے اور تب تک اسی فیصلے پر عمل کیاجائے گا،اس دوران جو اسٹریلوی واپس وطن پہنچا اسے پانچ سال جیل اور بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل آسٹریلوی حکومت نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سفر پر عارضی پابندی بھی عائد کی تھی،آسٹریلوی وزارت صحت کے مطابق یہ فیصلہ قرنطینہ میں موجود لوگوں کے تناسب کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

قرنطینہ میں موجود یہ لوگ بھارت میں کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، آسٹریلوی حکومت بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر بھی پابندی عائد کرچکی ہے اور بھارت میں موجوداسٹریلوی دہرے عذاب کا شکار ہونے لگے ہیں۔

بتایا جاتاہے کہ بھارت میں کھلاڑیوں سمیت تقریباً 9 ہزار آسٹریلوی شہری موجود ہیں جن میں 600 ابتر حالات میں ہیں،آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت نے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کو ہی جرم قرار دے دیا ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایسا کوئی بھی شہری جو 14 روز سے بھارت میں موجود ہے اور اب وطن واپسی کا ارادہ رکھتا ہے اس کے پیر کے روز سے وطن واپسی پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

واضح رہے اسٹریلوی کھلاڑی جو دیگر ممالک کے آفیشل ٹورز میں بھی تحفظات کااظہار کرتے نظر آتے ہیں وہ پیسے کی لالچ میں بھارت میں کورونا کی گھمبیر صورتحال میں بھی موجود ہیں اور کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں ۔

Comments are closed.