بھارت افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کی سازش کررہاہے،حکمت یار

فوٹو : فائل الجزیرہ

کابل(ویب ڈیسک ) افغانستان کےسابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار نے کہا ہے بھارت افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایک بار پھر سازشوں میں مصروف ہے ، حزب اسلامی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارت بین الافغان مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے ایک عسکری گروپ تشکیل دے رہا ہے۔

افغانستان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گلبدین حکمتیار نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ایک ایسا عسکری گروپ تشکیل دینے مصروف ہے جو بین الافغان امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے استعمال ہو گا

بھارت افغانستان میں قیام امن کو ناکام بنانے کے درپے نیا عسکری گروپ تشکیل دے کر امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی تیاریاں کررہا ہے ، سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمتیار نے نئی دہلی کی سازش بے نقاب کر دی۔

حزب اسلامی کے سربراہ کے مطابق بھارت امن کی کوششوں میں پاکستان کو کامیاب ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا اس لیے افغانستان کے شمالی صوبوں میں امن مخالف جنگجوؤں کا جمع کر رہا ہے تاکہ قیام امن کی پاکستانی کوششیں ناکام ہوسکیں۔

انھوں نے امن عمل کو کامیاب اور آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن اور مفادات ایک ہیں اس لیے پاکستان مثبت کردار ادا کر رہاہے.

Comments are closed.