بھارتی سکھ یاتریوں کے جتھے پنجہ صاحب پہنچ گے

احسن ابدال(ویب ڈیسک)بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری پنچہ صاحب حسن ابدال میں سکھوں کی تین روزہ میلہ بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کے لیے احسن ابدال پہنچ گے ہیں۔

آج بھارت سے دو ٹرینوں کے زریعے15سو سے زایدآنے والے یاتریوں کی پہلی ٹرین وائگہ سے حسن ابدال پہنچی۔ خصوصی ٹرین میں 693یاتری سوار ہیں جن کے جھتہ لیڈرسردار گرمیت سنگھ ہیں

سکھ یاتریوں کا استقبال ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات۔ ڈی پی او اٹک عبادت نثار، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال جنت حسین نیکوکارہ اور دیگر افسران نے کیا۔

یاتریوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔، سخت سیکورٹی حصار میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب پہنچایا گیا بھارت سے آنے والے یاتریوں کو تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچایا گیا ہے۔

Comments are closed.