بھارتی حملہ پرپارلیمنٹ کی قرارداد اسدقیصر نے178ممالک کوبھج دی

اسلام آباد (زمینی حقائق )سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر نے بھارتی جارحیت کے خلاف178ممالک کےاپنے ہم منصب اسپیکرز کو خطوط لکھے ہیں جس میں حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ مشترکہ قرارداد  بھی ارسال کی گئی ہے۔

خطوط  میں دنیا بھر کی178 پارلیمنٹس کے اسپیکرز کو  26اور 27فروری کوبھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین القوامی سرحدی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔

انھیں بتایا ہے کہ عالمی امن کی خاطر پاکستان ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ لیکن بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا ۔

پاکستانی ماھر پائلٹوں کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباھی نئی دہلی کے لیئے واضح پیغام ہے۔  خط میں کہا گیا ہےبحثیت عوام کے منتخب کردہ نمائندگان، آپ اپنے رائے دہندگان کے حقوق، امن اور سلامتی کے نگہبان ہیں۔

کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی غصب اور بربریت کا نوٹس لیجئے اور دنیا کو جنگ کی ہولناکیوں سے محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔

Comments are closed.