بھارتی جاسوس کلبھوشن کوآج قونصلر رسائی دی جائے گی

اسلام آباد(زمینی حقائق)پاکستان نے بھارتی جاسوسبھوشن جادھو کو آج قونصلر رسائی دی جاہے گی۔

میڈیاسے گفتگو میںوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کا پابند ہے اور بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم عمران خان کی کشمیر کی آواز پر یکجا ہے، کشمیر آور میں پوری قوم نے ہمارا ساتھ دیا، ہماری کوشش ہے کہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سےکرفیو اٹھایا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا جنگ آخری آپشن ہوتاہے اور کوئی باشعور ملک یا طبقہ جنگ سے گفتگو کا آغاز نہیں کرتا، ہم پرامن ملک ہیں۔

انھوں نے کہا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جنگ مسلط کی تو اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، مجھے مذاکرات کا کوئی ماحول دکھائی نہیں دے رہا۔

دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے بھی بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادھو کو آج قونصلر رسائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جارہی ہے۔

Comments are closed.