برطانوی کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے دستیاب ہیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ


لندن( ویب ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے کہا گیاہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے دستیاب ہیں۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے دستیاب ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کرکٹرز کو پیغام دے دیا ہے کہ کسی لیگ کے بجائے انھیں قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہوگی۔

بتایا جاتاہے کہ یہ پیغام برطانوی ٹیم کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز کی طرف سے دیا گیاہے جس میں کہاگیا کہ انگلینڈ کے کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہوگی۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز کھیلنا ہے اور یہ بھی کہ انگلینڈ ٹیم نے 16 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

برطانوی کرکٹ ٹیم کے دور پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں لیکن میچز سے زیادہ ایک بڑی ٹیم کے دورہ پاکستان کی شروعات اہم ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ ملتوی ہونے والی بھارتی لیگ کے انعقاد کی ستمبر اکتوبر میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

Comments are closed.